نیند کی گولیوں سے بھی جلدی سلانے والا جادوئی پھل، طبی ماہر نے بڑا انکشاف کردیا
سٹریس اور انزائٹی میں اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آج کل جس قسم کی روٹین ہے، ایسے میں سٹریس اور انزائٹی جیسے امراض بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں۔ نوجوان ہوں یا بڑی عمر کے افراد، انہیں سونے کے لئے نیند کی گولیوں کی ضرورت پڑتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کھانے میں تھوک اور پیشاب ملانے کی افواہی ویڈیوز سے بھارتی ریاستوں میں شور مچ گیا
سوشل میڈیا کا اثر
سوشل میڈیا نے جہاں عوام کو فائدے پہنچائے ہیں، وہیں بے شمار نقصانات بھی تحفے میں دیے ہیں۔ ان نقصانات میں سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ ہر شخص کی صحت پر سوشل میڈیا منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ جب انسان ذہنی طور پر پریشان ہو تو اسے پرسکون نیند کے لئے گولیاں لینی پڑتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ کا خیبرپختونخوا میں بند 26 ٹوبیکو فیکٹریاں فوری کھولنے کا حکم
نیند کی ماہر کی رائے
ویب سائٹ 'سری لائیو' کی ایک رپورٹ کے مطابق نیند سے متعلق طبی ماہر ڈاکٹر مائیکل بروس، جنہیں 'سلیپ ڈاکٹر' کے نام سے جانا جاتا ہے، نے نیند کی گولیوں سے بھی جلد نیند آنے کا طریقہ بتایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھر کی تعمیر میں دوستوں سے فی کس 5 ہزار روپے لیے کہ واپس نہیں کرونگا، یہ دوستوں کی طرف سے عطیہ تھا، سچ ہے گھر اور بیٹی کی شادی پر اللہ مدد کرتا ہے۔
کیلے کے فوائد
ڈاکٹر مائیکل بروس نے 'کیلے' کو وہ جادوئی پھل قرار دیا جو جلد از جلد نیند لا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل کیلا کھانے سے نیند اچھی اور جلد آتی ہے۔ ڈاکٹر بروس نے واضح کیا کہ عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ کیلا صبح کے وقت جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے، جبکہ اس کے برعکس اسے رات میں کھانے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ انہیں کیلے کو 'قدرتی نیند آور گولی' کا نام دیا کیونکہ اس کے اندر میگنیشم موجود ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے کچھ چیزیں کرنے سے انکار کیا، اس لیے ان کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو لایا گیا، رانا ثناء اللّٰہ
دیگر مفید پھل
اس کے علاوہ، ڈاکٹر بروس نے دیگر پھلوں کے کھانے کو بھی سراہا جو اچھی نیند کے لئے مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ ان میں کیوی بھی شامل ہے جو دماغ میں سیروٹنن بڑھاتا ہے، جو ایک سکون آور ہارمون ہے اور نیند سے پہلے کچھ سستانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، خلیجی ریاستوں کی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت
دہی اور انانس کے فوائد
ڈاکٹر مائیکل کے مطابق، سونے سے قبل دہی یا انانس کھانا بھی انتہائی مفید ہے۔
کیلے میں میگنیشیم کی مقدار
ماہرین کے مطابق، کیلا میگنیشم سے بھرپور ہوتا ہے اور میگنیشیم آرام اور نیند کے لئے ایک ضروری غذائی عنصر ہے۔ ایک اوسط حجم (126 گرام) کے کیلے کے اندر تقریباً 34 ملی گرام میگنیشم پایا جاتا ہے۔








