ٹرمپ عمران کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں، انکی ٹیم سے بانی پی ٹی آئی کے کیس پر بات کرونگا: ذلفی بخاری

امریکی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی دوست ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی ٹیم سے عمران خان اور ان کی پارٹی کے خلاف ہونے والی ناانصافیوں پر بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایک سابق وزیراعظم کو پھانسی ہوئی، اس پارٹی نے بھی ردعمل میں وہ کچھ نہیں کیا جو 9 مئی کو ہوا، اٹارنی جنرل
ڈونلڈ ٹرمپ سے روابط
ذلفی بخاری نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم اور ان کے خاندان کے افراد سے رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہ عادات جو آپ کی شخصیت کے معیار پر پورا نہیں اترتیں، انکی اصلاح خوشگوار اور مسرت انگیز کام ہو سکتا ہے، خود کو بے وقعت سمجھنے کی کوئی وجہ نہیں
عمران خان کے لیے نرم گوشہ
ذلفی بخاری نے کہا کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی سزا پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں اور انہیں عمران خان کے لیے نرم گوشہ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے اپنے ہی 2 شہروں پر 6 بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے: ڈی جی آئی ایس پی آر کا دعویٰ
انسانی حقوق کی پامالیاں
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے امریکی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کی ٹیم کے ارکان، ٹرمپ کی صاحبزادی اور داماد سے جیل میں قید عمران خان اور ان کی پارٹی کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر گفتگو کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یحییٰ آفریدی اپنی باری پر چیف جسٹس بنیں، ابھی عہدہ قبول نہ کریں: حامد خان کی اپیل
جیل سے رہائی کے حوالے سے بات چیت
ذلفی بخاری نے اس سوال پر کہ کیا وہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی کے بارے میں ٹرمپ سے بات کریں گے، کہا کہ وہ انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی خلاف ورزیوں اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی خراب صورتحال، خاص طور پر بانی پی ٹی آئی کے کیس پر بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما کا بیان
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹرمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور جب وہ وزیراعظم تھے تو ان کا ٹرمپ سے رابطہ رہتا تھا اور دوستانہ تعلقات تھے۔