پنجاب بیت المال کونسل کا پہلا اجلاس ،فلاحی منصوبے “بے روزگاری سے خوشحالی تک” کے قیام کی منظوری

پنجاب بیت المال کونسل کا پہلا اجلاس

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بیت المال کونسل کا پہلا اجلاس امین بیت المال پنجاب خواجہ محمد وسیم بٹ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے دفتر میں ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سکندر ذیشان، ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب عامر مجید، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر پنجاب بیت المال صفدر عباس اور کونسل کے 10 اراکین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتوں کی انتظامیہ سے ہمیں کوئی توقع نہیں، شیر افضل مروت

اجلاس کے نکات

اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ تعلیمی وظیفہ پروگرام کے قیام، ضلعی بیت المال کمیٹیوں کی تحلیل اور 10 نامزد اضلاع سے 100 مستحق یونیورسٹی طلباء کے انتخاب جیسے منصوبے زیر غور آئے۔ اس کے علاوہ، سرکاری سکولوں کے گریڈ 1 سے 10 تک کے طلباء کو یونیفارم، جوتے، بیگ اور اسٹیشنری فراہم کرنے کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا۔ اہلیت کے تفصیلی معیارات کے ساتھ فالو اپ کے لیے اقدامات بھی زیر غور آئے۔

نئے منصوبے کی منظوری

اجلاس میں عوامی فلاحی منصوبے "بے روزگاری سے خوشحالی تک" کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ اس موقع پر خواجہ وسیم بٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ موقع اللہ نے ہمیں عوامی فلاح کے لیے فراہم کیا ہے اور ہم اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...