جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4 جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

شہداء کی قربانی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے 4 اہلکاروں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو مارنے کی دھمکیاں دینے والے ’ لارنس بشنوئی‘ پر ویب سیریز بنانے کا اعلان ہو گیا
نائب صوبیدار تائب شاہ شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق 38 سالہ نائب صوبیدار تائب شاہ شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے۔ انہوں نے زندگی کے 20 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا۔ نائب صوبیدار تائب شاہ شہید کے سوگواران میں والدین اور اہلیہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کشمیر کے تصفیہ طلب بحران کو حل کرنے کیلئے اقدامات کرے، بلاول بھٹو
لانس نائیک گلاب زمان شہید
دوسرے جوان، 30 سالہ لانس نائیک گلاب زمان شہید کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔ انہوں نے 9 سال تک وطن عزیز کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب نے برائن لارا کا 31سالہ ریکارڈ توڑ دیا
لانس نائیک حبیب اللہ شہید
تیسرے جوان، لانس نائیک حبیب اللہ شہید کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے۔ 28 سالہ لانس نائیک حبیب اللہ شہید نے 7 سال تک پاکستان کے دفاع کی جنگ لڑی۔
لانس نائیک مزمل محمود شہید
چوتھے جوان، ضلع کرک کے رہائشی 37 سالہ لانس نائیک مزمل محمود شہید نے بھی 7 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا۔