پی ٹی آئی کے ایم این اے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

بجلی چوری کا مقدمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرگئی، بچی جاں بحق، 7افراد زخمی
مقدمے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے شفقت عباس اعوان پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چک 35 شمالی میں شفقت عباس کی رہائش گاہ پر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔
شفقت عباس کا ردعمل
اس حوالے سے ایم این اے شفقت عباس اعوان کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کا الزام جھوٹا ہے، پہلے بھی جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔