ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب ہوتے ہی ایلون مسک کی دولت میں غیر معمولی اضافہ

ٹرمپ کی کامیابی: ایلون مسک کی دولت میں اضافہ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ان کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت میں 20 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

مالی مارکیٹوں پر اثرات

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی دولت میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے فوری بعد تقریباً 8 فیصد 20.9 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور مجموعی حجم 285.6 ارب ڈالر ہوگیا۔ فوربز رئیل ٹائم بلینئرز کی فہرست کے مطابق بدھ کو ایلون مسک کی دولت میں ایک دم اضافہ دیکھا گیا اور اس سے عالمی سطح پر مالیاتی مارکیٹوں پر پڑنے والے سیاسی اثرات کا اندازہ ہوجاتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسک کے مالی حجم میں اضافے کی وجہ سے پہلے ہی تمام مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کا رجحان تبدیل ہونا شروع ہوگیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ اور ٹیسلا کا منافع

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی موجودگی میں ٹیسلا کو بڑے منافع کا امکان ہے جبکہ معمولی مسابقی کمپنیوں کو متبادل توانائی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سبسڈیز میں ممکنہ کٹوتیوں کے باعث مشکلات کا خدشہ ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی چین سے درآمدات پر مجوزہ ٹیرف کی وجہ سے امریکی مارکیٹ میں چینی الیکٹرک گاڑیوں کی ریل پیل کا امکان بھی کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے حصص کی مالیت میں 14.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گاڑیاں بنانے والی دیگر مسابقی کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...