برطانیہ: لڑکیوں سے زیادتی کرنے والے 20 ملزمان کو مجموعی طور پر 219 سال قید کی سزا
برطانیہ میں زیادتی کے واقعات
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث 20 افراد کو مجموعی طور پر 219 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف: بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، 17 ملزمان گرفتار
بیشتر متاثرہ لڑکیاں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہر ہیلی فیکس میں 12 سے 16 سال کی عمر کی 4 لڑکیوں سے زیادتی ثابت ہونے کے بعد ان واقعات میں ملوث 20 افراد کو یہ سزا سنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ: اساتذہ محدود وسائل میں شاندار خدمات پیش کر رہے ہیں
تحقیقات کا آغاز
رپورٹ کے مطابق زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو 2001 سے 2010 کے درمیان مختلف کیسز میں سزا سنائی گئی۔ حکام کا بتانا ہے کہ ان واقعات کی تحقیقات کا آغاز 2016 میں ہوا تھا، جب 13 سے 16 سال کی 2 لڑکیوں کے ساتھ 2006 سے 2009 کے درمیان ہونے والے واقعات کی تحقیقات کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق انگلش کپتان کا بیان: پاکستان کی ٹیم اس وقت اپنی کم ترین سطح پر ہے
مزید تحقیقات
رپورٹ کے مطابق دوسری تحقیقات کا آغاز بھی 2016 میں ہی ہوا، جب ایک لڑکی کے ساتھ 2006 سے 2010 کے درمیان زیادتی کے واقعات پیش آئے، اس وقت اس کی عمر محض 13 سال تھی۔ ایک اور لڑکی سے زیادتی کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز 2018 میں ہوا۔
بلیک میلنگ کے واقعات
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ زیادتی کے واقعات کے وقت ملزمان کی جانب سے لڑکیوں کو دھمکیاں دے کر بلیک میل بھی کیا گیا۔