امریکا کی ریسرچ لیب سے درجنوں بندر بھاگ نکلے

بندروں کا فرار
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی ریسرچ لیب سے درجنوں بندر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے
واقعہ کی تفصیلات
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے علاقے بیفورٹ کاونٹی میں قائم الفا جینیسس فیسیلٹی سے 43 بندر فرار ہوگئے، جس پر انتظامیہ نے مقامی آبادی کو خبردار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرا مقام بیت الخلا صاف کرنے والوں سے بھی نیچے ہے، میں تو۔۔۔” سہیل وڑائچ نے آخر کار خاموشی توڑ دی
بندر کی نسل
بھاگنے والے بندروں کا تعلق rhesus macaque نسل سے ہے جنہیں تحقیق کے لیے ریسرچ لیب کے پنجرے میں بند کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کے ساتھ گھومنے نکلی نئی نویلی دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا.
انتظامیہ کی معلومات
انتظامیہ نے بتایا کہ ریسرچ لیب میں یہ 50 بندروں پر مشتمل گروپ موجود تھا، لیکن پنجرے کا دروازہ کھلا رہنے کی وجہ سے 43 بندر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ 7 پنجرے میں ہی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی دنیا کی پارلیمانی تنظیم میں پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی
بندر کی خصوصیات
انتظامیہ کے مطابق بھاگنے والے تمام بندر مادہ تھیں، اور ان کے کم عمر ہونے اور 3.2 کلو کے وزن کی وجہ سے ان پر ریسرچ یا کوئی ٹیسٹ نہیں کیا گیا تھا۔
شہریوں کے لیے ہدایت
انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار رہنے اور دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ بندروں کی تلاش کے لیے تھرمل کیمرے بھی نصب کیے جارہے ہیں۔