سموگ ختم کرنے کیلئے ہمیں اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی لانا ہوگی: عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سموگ کو کم کرنے کیلئے ہمیں اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی لانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ہر قسم کی دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

تشویشناک صورتحال

ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہاکہ ملتان اور فیصل آباد کے حوالے سے میرے لیے بھی خبریں آج تشویشناک ہیں۔ فیصل آباد ویسے بھی انڈسٹریل سٹیٹ ہے۔ ہماری پوری حکومتی مشینری سڑکوں پر کھڑی ہے، گزشتہ 8 ماہ میں سینکڑوں بھٹوں میں سے کئی مسمار کئے گئے۔ ہم بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر لارہے ہیں، جو اس ٹیکنالوجی پر نہیں جائیں گے وہ پنجاب میں کام نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی تعیناتی، آئینی بینچ، اور سود کے خاتمے سے متعلق 26ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات

عالمی تناظر

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ سموگ صرف پاکستان میں ہے، باقی ممالک میں نہیں۔ بیجنگ آخری 26 سالوں سے سموگ سے مقابلہ کررہا ہے، وہ بھی سموگ میں کمی لانے کی کوشش کررہے ہیں، وہ لوگ اپنی انڈسٹری کو بیجنگ سے دور لے کر جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی 2وکٹیں گر گئیں

حکومت کے اقدامات

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بھی سموگ والے مسئلے پر اقدامات کررہی ہے، دہلی کی حکومت کو بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔ بھارت بھی سموگ کے معاملے پر فکرمند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم: سینیٹ اجلاس کا وقت تیسری بار تبدیل، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 7 بجے ہوگا

بھارت کے ساتھ تعاون

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چین بھی بہت بڑا ملک ہے، ان کے شہر سے باہر انڈسٹریز لگ سکتی ہیں۔ ہمارے شہر کے باہر دوسرا شہر شروع ہوجاتا ہے۔ سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بھارت کو لکھا خط فارن آفس چلا گیا ہے یا نہیں، اس کو چیک کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سعید غنی: بانی پی ٹی آئی انا پرست، پاکستان کی فکر نہیں

مل کر کام کرنے کی ضرورت

صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت بھی سموگ والے معاملے پر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ اگر سموگ ڈپلومیسی شروع ہوجائے تو اس سے بہتر کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ سموگ پر کام بھارت کو بھی کرنا ہوگا، ان کے پاس اور کوئی چوائس نہیں، ہمیں بھی اپنے لوگوں کو مرنے سے بچانا ہوگا۔

وزیراعلیٰ کی صحت

ان کا کہنا تھا کہ چند روز پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت بہت خراب تھی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دو تین روز پہلے بیمار بھی رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...