سموگ کے باعث پارکس، تفریح گاہیں، عجائب گھر 10روز کیلئے بند

سموگ کی صورت حال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی تشویشناک صورتحال کے باعث پارکس، تفریح گاہیں، اور عجائب گھر 10 روز کیلئے بند کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کا نارتھ لندن کالجیٹ سکول دبئی ماڈل اقوام متحدہ (NLCSDMUN) کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
پابندی کا نوٹیفکیشن
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سموگ کی تشویشناک صورتحال کے باعث پنجاب حکومت نے پارکس، تفریح گاہیں، اور عجائب گھر آج سے 10 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی 8 نومبر سے 17 نومبر تک لاگو رہے گی۔
قانونی اقدامات
خلاف ورزی کی صورت میں گرفتاری اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔