کوئٹہ: اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ٹی آئی کا آج جلسے کا اعلان، پولیس کی بھاری نفری ہاکی گراونڈ میں تعینات

پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج کوئٹہ میں جلسے کے اعلان پر پولیس کی بھاری نفری کو ہاکی گراونڈ جلسہ گاہ تعینات کردیا گیا۔ ہاکی گراونڈ کے مرکزی دروازے کو بھی سیل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا
جلسے کی اجازت نہیں
ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے آج کوئٹہ کے ہاکی گراونڈ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ہاکی گراونڈ کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے رکھا ہے، جبکہ جلسہ گاہ جانے والے تمام راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر طیش میں آکر شوہرنے بیوی کوقتل کردیا
پی ٹی آئی کا عزم
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق جلسہ ہر صورت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی لبنان اور غزہ کیلئے امدادی سامان کے 2 ہوائی جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت
امن و امان کی صورتحال
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق امن و امان کے خدشات ہیں اور سکیورٹی فراہم کرنا چیلنج ہوگا۔ خلاف قانون اگر کوئی بھی اقدام کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔
جلسہ کے لئے درخواست
تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کو ایوب سٹیڈیم یا ہاکی گراونڈ میں جلسے کے لئے درخواست دی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایوب سٹیڈیم میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات جاری ہیں جبکہ حکومت نے کھیلوں کے گراو¿نڈ میں سیاسی جلسہ کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔