موسم سرما میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کو بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ

حکومت کا ونٹر پیکیج کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے موسم سرما اور بہار میں اضافی بجلی استعمال کرنے کے لئے ونٹر پیکیج کا پلان تیار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک اور حل پیش کر دیا
پیکیج کی شروعات اور تفصیلات
ذرائع کے مطابق موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال کے لئے بنائے گئے ونٹر پیکیج کو جنوری سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تفصیلات طلب: پی ٹی آئی جلسہ میں شامل ریسکیو 1122 گاڑیوں کی معلومات
بجلی کی طلب میں اضافہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانے کا پلان بنایا گیا ہے، جبکہ اضافی بجلی استعمال پر صارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینے کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے 20 لاکھ افراد کی جبری منتقلی کی تیاری؟ اسرائیل نے خطرناک منصوبہ بنا لیا
معاشی فوائد
حکام کا بتانا ہے کہ اس اقدام سے کیپیسٹی پیمنٹ چارجز کا بوجھ کم ہو سکے گا اور ہر طرح کے صارفین کے اضافی بجلی استعمال سے ہزاروں بند فیکٹریاں چل سکیں گی۔
قانونی معاملات اور مشاورت
ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے قانونی معاملات فائنل کر لئے گئے ہیں جبکہ اپٹما، ایف پی سی سی آئی سمیت چیمبرز سے بھی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔