پوتے پوتیوں میں چھپ کر ٹافیاں اور سوڈا بانٹنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا خاندان

سیاست میں آنے سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ملٹی ملین ڈالر کا کاروبار، ایک معروف برانڈ اور بہت ساری مہنگی جائیدادیں بنائی تھیں۔

اب یہ برانڈ اور نام رپبلکن پارٹی کے ساتھ جڑ چکا ہے جس میں ٹرمپ خاندان کے مختلف ارکان کا بڑا اثر و رسوخ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں واپسی کی تیاری کر رہے ہیں، آئیے ہم ان کے خاندان کے چند اہم افراد پر نظر ڈالتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر

ٹرمپ کے بچوں میں سب سے بڑے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر ہیں۔

انہوں نے اپنے والد کے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد کے برسوں میں ٹرمپ کے خلاف الزامات اور دوبارہ صدارت کے حوالے سے ایک اہم کردار ادا کیا۔

وہ نائب صدر کے لیے جے ڈی وینس کے انتخاب کے دوران میڈیا میں نمایاں رہے، جنہیں وہ اپنا دوست مانتے ہیں۔ انہوں نے رپبلکن نیشنل کنونشن میں وینس کو ’بہترین انتخاب‘ قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے یہ بات چھپانے کی کوشش نہیں کی کہ اوہائیو کے سینیٹر جے ڈی وینس ان کا پہلا انتخاب تھے، اور یہ خواہش پوری ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے وینیسا ٹرمپ سے پہلی شادی کی تھی، جن سے ان کے پانچ بچے ہیں۔ ونیسا سے طلاق کے بعد انہوں نے کمبرلی گلفائل کے ساتھ منگنی کی۔

ایرک ٹرمپ، ٹرمپ کے بچوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، اپنے بھائی کی طرح ایرک ٹرمپ نے بھی اپنے والد کے اہم مسائل پر ان کی حمایت کی۔

بڑے بھائی کے مقابلے میں وہ عوامی سطح پر کم نظر آتے ہیں تاہم ٹرمپ خاندان کے کاروبار میں ان کی حیثیت و موجودگی نمایاں ہے۔

ایوانکا ٹرمپ اور جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے پہلے دور میں مبینہ طور پر خاندان کے سب سے زیادہ بااثر افراد تھے۔

یہ جوڑا 2009 سے شادی شدہ ہے اور ان کے تین بچے ہیں۔

ٹرمپ کے دورِ صدارت میں ایوانکا نے اپنے والد اور ان کی انتظامیہ کی متعدد مواقع پر نمائندگی کی۔

ان کے شوہر کشنر نے 2017 سے 2021 تک وائٹ ہاؤس میں سینیئر مشیر کا کردار ادا کیا۔

ٹرمپ کی چوتھی اولاد ٹفنی ہیں۔ ان کی والدہ ٹرمپ کی دوسری بیوی مارلا میپلز ہیں اور ٹفنی ان کی اکلوتی اولاد ہیں۔

انھوں نے اپنے والد کے دورِ صدارت میں کوئی عہدہ نہیں رکھا اور نہ ہی ان کی الیکشن مہم کا حصہ رہی ہیں۔

انھوں نے اپنے والد کی مہمات یا وائٹ ہاؤس میں وقت میں کوئی سیاسی کردار برقرار نہیں رکھا۔

ٹفنی کی شادی سنہ 2022 میں مائیکل بولوس سے ہوئی۔

کمبرلی گلفائل اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر چھ سال سے ساتھ ہیں اور 2020 میں انھوں نے منگنی کر لی تھی۔

سنہ 2006 سے 2018 تک کمبرلی فاکس نیوز پر پریزینٹر تھیں۔ اس نوکری کو چھوڑ کر وہ ٹرمپ کی حمایتی پولیٹیکل ایکشن کمیٹی میں شامل ہوئیں۔

اپنے منگیتر کی طرح وہ عوامی سطح پر ٹرمپ کی حمایتی ہیں خاص طور پر ٹی وی اور سوشل میڈیا پر وہ کھلے عام ان کی حمایت کرتی ہیں۔

سنہ 2000 کے اوائل میں ان کی پہلی شادی کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم سے ہوئی تھی۔

لارا ٹرمپ ایرک کی اہلیہ ہیں اور ٹرمپ خاندان کا ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہیں۔

اس سال کے آغاز سے وہ رپبلکن نیشنل کمیٹی کی شریک چیئرمین ہیں اور تب سے شہ سرخیوں کا حصہ ہیں۔

ان کے ایرک کے ساتھ دو بچے ہیں۔

اس سال جولائی میں لارا نے کنونشن میں تقریر کرتے ہوئے اپنے سسر کا ذکر بہت گرمجوش الفاظ میں کیا۔

انھوں نے کہا ’ہمارے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملتی رہتی ہیں لیکن ایک بہو کے طور پر آپ ذہنی طور پر کبھی اس چیز کے لیے تیار نہیں ہوتے کہ ایک دن کوئی شخص آپ کے کسی پیارے کو مارنے کی کوشش کرے گا اور یہ سب آپ کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہو گا۔‘

یہ بھی پڑھیں: سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے بند

میلانیا ٹرمپ

میلانیا ٹرمپ

خاتون اول کے طور پر دوسری مدت کے لیے وائٹ ہاؤس واپس آنے والی میلانیا ٹرمپ نے 2005 میں ٹرمپ سے شادی کی تھی۔

انھوں نے ٹرمپ کے دفتر میں پہلی مدت کے دوران ایک کم پروفائل برقرار رکھا۔ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں وہ عوامی سطح پر کم نظر آئیں اور اس کے بعد بھی انھیں منظر عام پر کم دیکھا گیا۔

تاہم اپنے شوہر پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے چند دن بعد جولائی میں وہ غیر متوقع طور پر کنونشن میں شامل ہوئیں۔

اکتوبر میں شائع ہونے والی ایک یادداشت میں میلانیا نے اسقاط حمل کی حمایت میں اپنا موقف شیئر کیا، جو ان کے شوہر کے مؤقف کے برعکس ہے۔

ٹرمپ سے ان کی اکلوتی اولاد 18 سالہ بیرن ٹرمپ ہیں۔

بیرن ٹرمپ اپنے والد کی انتخابی مہم کے دوران زیادہ نظر نہیں آئے۔

مئی میں یہ خبر ملی تھی کہ جولائی میں ہونے والے کنونشن میں بیرن ریاست فلوریڈا کے مندوبین میں شامل ہوں گے تاہم ایک دن بعد ان کی والدہ نے بتایا کہ انھوں نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔

بیرن نے مئی میں فلوریڈا کے پام بیچ میں آکسبرگ اکیڈمی سے گریجویشن کی اور ان کے والد کا کہنا ہے کہ اب وہ نیویارک یونیورسٹی کے سٹرن سکول آف بزنس میں زیر تعلیم ہیں۔

کائی ٹرمپ

کائی ٹرمپ

کائی ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کے پوتے پوتیوں میں سب سے بڑی ہیں۔ وہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ان کی سابقہ اہلیہ وینیسا ٹرمپ کی بیٹی ہیں۔

17 سالہ کائی کو گالف کھیلنے کا شوق ہے۔

کنونشن میں کائی نے اپنے دادا ٹرمپ کے بارے میں کہا تھا کہ ’میرے لیے وہ ایک عام دادا ہیں۔ ہمارے والدین سے چھپ چھپا کر وہ ہمیں ٹافیاں اور سوڈا دیتے ہیں۔‘

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...