یوٹیوب میں ایک اور بہترین فیچر کے اضافے کا فیصلہ
یوٹیوب کا نیا فیچر
کیلیفورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیوب میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس پلیٹ فارم پر ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ بہتر بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا سستا ہو گیا، چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
نیا پلے بیک سلائیڈر
گوگل کے زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں ایک نیا پلے بیک سلائیڈر متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں ایسے ٹولز موجود ہیں جو ویڈیو دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال کی لاہور یوتھ فیسٹیول 2024 اتھلیٹکس کے فائنل مقابلوں میں بطٍور مہمان خصوصی شرکت
پلے بیک اسپیڈ کے نئے آپشنز
9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوٹیوب کی جانب سے پرانے پلے بیک اسپیڈ آپشن کو نئے سلائیڈر انٹرفیس سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔
اس نئے سلائیڈر میں آپ ویڈیو پلے بیک سپیڈ کو 0.05 سیکنڈ بھی کر سکیں گے۔ پلے بیک سپیڈ کنٹرولز سے یوٹیوب ویڈیوز کو دیکھتے ہوئے صارفین کو بہت زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زندگی بدلنے والی سبق آموز داستان
یاد کرنے اور سیکھنے کے لئے بہتر تجربہ
یعنی اگر آپ کسی چیز کو یاد کرنے یا سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ ویڈیو کی اسپیڈ کو نمایاں حد تک سست کرکے دیکھ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او سمٹ، روشن مستقبل کی طرف پیش رفت
پرانے اور نئے آپشنز
اس سے قبل پلے بیک کنٹرولز میں صارفین کو 5 آپشنز 0.25x، 1.0x، 1.25x، 1.5x اور 2.0 دستیاب تھے۔ نئے سلائیڈر میں پرانے آپشنز تو دستیاب ہوں گے ہی، اس کے ساتھ ساتھ 0.25 سیکنڈ، 0.5 سیکنڈ اور 0.75 سیکنڈ کے آپشنز بھی نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی بزنس مین رتن ٹاٹا کی صحت کی بگڑنے کی خبر غلط ثابت ہوئی
فیچر کی شمولیت
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر سب سے پہلے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ البتہ ڈیسک ٹاپ ورژن میں اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔
تازہ ترین تبدیلیاں
اس سے قبل گوگل کی جانب سے یوٹیوب کے منی پلیئر کو ری ڈیزائن کیا گیا تھا جبکہ سیٹنگز مینیو کو بھی سادہ بنایا گیا تھا۔