کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

کوئٹہ میں خودکش دھماکہ
صبح سویرے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر ہوئے مبینہ خودکش دھماکے میں درجنوں افراد جان بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکا انتہائی زوردار تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جس تھالی میں کھانا اسی میں چھید کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے: عظمیٰ بخاری
سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد پلیٹ فارم پر جمع ہے۔ ایس ایس پی آپریشن محمود بلوچ کے مطابق دھماکے کے وقت پلیٹ فارم پر 100 سے زائد افراد موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اتنی فائرنگ تو ہم شادیوں میں بھی کر دیتے ہیں: بھارتی حملے پر پاکستانیوں کا رد عمل
دھماکے کا وقت اور مقام
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران انتہائی شدید نوعیت کا دھماکا ہوا اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔ایس ایس پی محمود بلوچ نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس سے جانے کے لئے مسافروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارم پر موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی پر پیسے لوٹنا نوجوان کا جرم بن گیا، جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
یوٹیوب ویڈیو
دھماکے کی تفصیلات
ریلوے حکام اور پولیس کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس نے 9 بجے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ ریلوے سٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب دھماکا ہوا۔