سیاسی لیڈر یا جماعت پاکستان سے بڑی نہیں، سب کیساتھ فراخ دلی کا مظاہرہ کیا: عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات کی گفتگو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی لیڈر یا سیاسی جماعت پاکستان سے بڑی نہیں۔ کچھ چیزیں سیاست اور سیاسی معاملات سے بالاتر ہونی چاہئیں۔ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ فراخ دلی کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس میں چشم دید گواہ بریگیڈیئر (ر) محمد احمد کا بیان سامنے آ گیا
یوم ولادت علامہ اقبال
شاعر مشرق کے یوم ولادت پر آج وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی : پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب
نفرت اور انتشار کے خلاف
مزار قائد پر حاضری کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ نفرت اور انتشار پیدا کر کے بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ
سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کے خواہاں ہیں۔ آج افکار اقبال پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ کلام اقبال مسلم امہ کو متحد کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ اقبال کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔
147 واں یوم ولادت
واضح رہے کہ آج شاعرِ مشرق علامہ اقبال کا 147 واں یومِ ولادت منایا جا رہا ہے، اس موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔








