لنڈ گینگ کے سربراہ کو شاہد لنڈ کو کیسے قتل کروایا گیا؟ نجی ٹی وی کے سنسنی خیز انکشافات

شاہد لنڈ کی ہلاکت کی تفصیلات
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ کچے کے بدنام زمانہ گینگ کے سربراہ شاہد لنڈ پولیس مقابلے میں نہیں بلکہ قریبی ساتھی کے ہاتھوں قتل ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اہلیہ سے تعلق کے شک پر ملزم نے گولیاں چلادیں،2افرادقتل
پولیس اور گینگ کے درمیان سازش
ایکسپریس نیوز کے مطابق علی پور میں تعینات پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے شاہد لنڈ کو مبینہ پلاننگ کے ذریعے ایک اور خطرناک ڈاکو عمر لنڈ کے ہاتھوں قتل کروایا۔ جس کے بدلے میں پولیس نے عمر لنڈ کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے اور اس کی فیملی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے ثابت کردیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
واقعہ کا تسلسل
لنڈ گینگ کے سربراہ شاہد لنڈ کو قتل کرنے والا عمر لنڈ اور اس کا بھائی روجھان پولیس کے پاس پہنچ گیا۔ عمر لنڈ پر روجھان اور رحیم یار خان میں ڈیڑھ درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ شاہد لنڈ کو قتل کرنے کے بعد عمر لنڈ کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد؛ 2 بچوں کا قتل، زیرحراست ملزم کی نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی
مقصد اور کارروائی
عمر نے شاہد کو قتل کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کی جس میں سندھ سے 8 سے 10 ڈاکو شریک تھے۔ اس دوران عمر نے فائرنگ کردی جس سے شاہد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ عمر نے کہا کہ شاہد لنڈ کو قتل کرنے کے بعد وہ سندھ اور گینگ کے دیگر افراد کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا، مگر فائرنگ کے دوران رائفل میں گولی پھنس گئی۔ اُس کے بعد دیگر ڈاکوؤں پر راکٹ لانچر فائر کیا، مگر دوسرا راکٹ فائر کرتے وقت لانچر کی پن پھنس گئی۔
بعد کی صورتحال
واقعے کے بعد عمر لنڈ چھوٹے دریا عبور کر کے راجن پور پہنچا اور سرنڈر کردیا۔