محمد اشفاق بدایونی کی دوسری کتاب “عابد اسکوائر” کی جلد رونمائی متوقع

کتاب کی رونمائی
مکہ مکرمہ (محمدعامل عثمانی) محمد اشفاق بدایونی نے بتایا کہ ان کی دوسری کتاب "عابد اسکوائر" منظرِ عام پر آنے والی ہے، وہ روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنا دل مضبوط رکھیں، نا جانے ایسی کیا وبا ء پھو ٹ پڑی کہ اونٹ دھڑا دھڑ مرنے لگے، لوگ انتہائی بے بسی کی عالم میں پیدل ہی جانا شروع ہو گئے۔
پہلی کتاب کا پس منظر
انہوں نے کہاکہ بات تو درست ہے مگر اسکے پس منظر میں حقیقت یہ ہے کہ میری پہلی کتاب "یارانِ نکتہ داں کے لیئے" میں ابواب کے تسلسل میں ایک باب اردو ناول نگاری کا بھی ہے اور اسی باب میں میرا اردو ناولٹ "عابد اسکوائر" شامل ہے۔ میں اس ناول کو ناول کے قارئین کے ذوقِ مطالعہ کی تسکین کے لیئے علحیدہ کتابی شکل میں لارہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت…… اپنا گھر پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع، وزیر اعلیٰ مریم نواز مانیٹرنگ کریں گی
ناول کا موضوع
عابد اسکوائر ایک ایسا ناول ہے کہ جسکی اساس میں معاشرتی ناہمواریوں اور معاشی تنگی کے نتائج سے متاثر ہونے والے ایک گھر کی کہانی ہے۔ اس ناول میں انتہائی کوشش کی ہے کہ کرداروں کے عکس کو اس طرح پیش کروں کہ ناول پڑھنے والا اُن کرداروں کے سحر سے باہر نہ آسکے جب تک کہ وہ پوری کتاب نہ پڑھ لے۔
قلمکار کی کامیابی
میں سمجھتا ہوں کہ ایک قلمکار کا کمال یہی ہوتا ہے کہ اسکا قاری اسکے لکھے ہوئے لفظوں کے سحر میں جکڑ کے رہ جائے اور وہ اس کیفیت سے اس وقت باہر آۓ جب وہ تحریر کو مکمل پڑھ لے۔ اصل منصف قارئین ہی ہوتے ہیں۔ دعا کریں میری یہ کوشش پڑھنے والوں میں قبولیت عامہ حاصل کرے۔ آمین۔