بہتے دریائے نیل سے آس پاس کی پہاڑیاں اور مندر دلکش منظر پیش کر رہے تھے، مقامی مصری اور غیر ملکی سیاح مچھلیاں پکڑنے کا شوق بھی پورا کر رہے تھے
مصنف کی تفصیل
مصنف: محمد سعید جاوید
قسط: 56
یہ بھی پڑھیں: مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا
سیاحوں کی آمد
باہر سے آئے ہوئے زیادہ ترغیر ملکی سیاح اس وقت الأقصر کے اردگرد کے معبدوں، مندروں، مدفنوں اور ملحقہ پہاڑیوں میں سے فرعونوں کی تاریخ کھنگالنے دریا کے دوسری طرف نکلے ہوئے تھے۔ موسم بھی مناسب سا تھا۔ حبس تو تھا مگر گرمی قابلِ برداشت تھی اس لئے بار بار بھاگ کر کسی سائے تلے پناہ لینے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ماہ کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت پونے 2 روپے بڑھی
تانگے میں سیر
میں بظاہر تانگے میں بیٹھا الأقصر کے بازاروں میں گھوم رہا تھا لیکن حقیقتاً میرے خیالات ابھی تک فرعونوں کی گم گشتہ تاریخ میں ہی کھوئے ہوئے تھے۔ میں اس بات کو لے کر بڑا پُرجوش تھا کہ اب میں نہ صرف ان کے رہن سہن کے بارے میں تفصیل سے کچھ سمجھ سکوں گا بلکہ ان کے محلات اور مدفنوں کے علاوہ ان کی عبادت گاہوں میں بھی گھوموں پھروں گا جن میں سے اکثر دریا کے اس پار یعنی مغرب کی طرف میرے منتظر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی، گالی دینا جرم قرار
دریائے نیل کا منظر
ہم وہاں شہر سے کچھ دور دریائے نیل کے کنارے بنے ہوئے ایک خوبصورت پارک میں بیٹھے رہے جہاں سے کشتیاں اس پار آ جا رہی تھیں۔ دریائے نیل ہمیشہ کی طرح بڑے پُرسکون انداز میں مگر کروفر سے بہے چلا جا رہا تھا۔ چونکہ یہ پانی اسوان ڈیم سے ہوتا ہوا یہاں پہنچتا ہے اس لئے اپنی تمام مٹی اور کثافتیں وہیں کہیں جھیل کی تہہ میں ہی چھوڑ آتا ہے اور اب یہ صاف ستھرا پانی دریا کے نام کی مناسبت سے نیلگوں ہی نظر آتا تھا۔ یہاں چھوٹے بحری بیڑے، بادبانی کشتیاں اور موٹر بوٹ رواں دواں تھیں۔ اس کے علاوہ کچھ بڑے بجرے جنہیں کروزر کہتے ہیں، سینکڑوں کی تعداد میں سیاحوں کو لئے بہت ہی شاہانہ انداز میں پُرسکون دریا کا سینہ چیرتے ہوئے اسوان اور قاہرہ کی طرف آ جا رہے تھے۔ ان کے مسافر عرشوں پر بچھائی گئی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے تھے اور کیمروں کے مدد سے اس علاقے کی تاریخ اور جغرافیہ کی عکاسی کر رہے تھے۔ بہتے ہوئے دریائے نیل میں سے آس پاس کی پہاڑیاں اور مندر یقیناً بڑا ہی حسین اور دلکش منظر پیش کر رہے ہونگے۔ اکثر جگہ پر مقامی مصری باشندے اور غیر ملکی سیاح کانٹے لگائے مچھلیاں پکڑنے کا شوق پورا کر رہے تھے۔ غرض ہر طرف ایک رونق میلے کا سا سماں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم پنجاب نے یوم تکبیر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
چائے خانہ میں آرام
ہم نے دریا کے کنارے کچھ چہل قدمی کی۔ اس دوران احمد مختلف اطراف میں اشارے کرکے تاریخ کے اسباق دوہراتا رہا۔ بعدازاں ہم نے وہاں کے ایک چائے خانے میں بیٹھ کر بے تحاشہ میٹھا قہوہ پیا اور پھر میں احمد کے مشورے پر واپس اپنے ہوٹل آگیا۔ اس کا مشورہ تھا کہ میں ایک دو گھنٹے کے لئے تھوڑا سا سستا لوں، کیونکہ شام کا پروگرام کافی لمبا اور تھکا دینے والا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: توانائی کے شعبے میں اہم قدم، لیسکو اور CISNR کے درمیان ڈیجیٹائزیشن اور کاربن اخراج میں کمی کے معاہدے پر دستخط
اہم مندر کی سیر
احمد مجھے کمرے میں بھیج کر رخصت ہوا اور تین بجے دوبارہ آنے کا کہہ گیا تاکہ یہاں کی مرکزی سیر گاہ کرناک مندر اور دیگر عبادت گاہوں اور شاہی محلات وغیرہ کا تفصیلی جائزہ لیا جاسکے اور پھر وہیں بیٹھ کر رنگ اور روشنیوں کا لائیٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا انتظار کیا جائے جو سات بجے شروع ہونا تھا اور جس کے ٹکٹ کمپنی والوں نے قاہرہ ہی میں میرے حوالے کر دیئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 530 بچوں کی کامیاب سرجری، سپیشل ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹرنگ بھی جاری
کرناک کا مندر
کرناک کا یہ مندر کوئی چار ہزار سال پرانا تھا اور اسے اپنے زمانے کا دنیا کا سب سے بڑا مندر تصور کیا جاتا تھا۔ اس سارے علاقے کو قدیم زبان میں تھبیس کہا جاتا تھا۔ دراصل یہ کئی بڑے بڑے مندروں اور محلات کا ایک مجموعہ تھا اور فرعونوں کے دور میں ہر آنے والا بادشاہ اپنی خواہش اور ضرورت کے مطابق اس میں توسیع اور تزین کرتا رہا تھا۔ فرعون اعظم یعنی رعمیسس ثانی اور اس سے پہلے کے کچھ بادشاہوں نے اسے اپناپا یہ تخت بنایا ہوا تھا اور یہیں بیٹھ کر وہ سارے مصر پر حکومت کیا کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سموں کو بلاک کردیا
ہوٹل میں کھانا
ہوٹل والوں کا دوپہر کا کھانا لذیذ تھا۔ میں نے اپنی جانی پہچانی چیزوں پر ہی ہاتھ ڈالا تھا اور پھر وہیں بیٹھ کر سارا دن بھوکا رہنے کا کفارہ ادا کر دیا۔ تھکاوٹ تھی اور کچھ خوراک کا خمار بھی چڑھا، کمرے میں جا کر سو گیا اور پھر فون کی مسلسل گھنٹیوں سے ہی آنکھ کھلی۔ نیچے احمد میرا انتظار کر رہا تھا اور مجھے جلدی آنے کی تاکید کر رہا تھا۔ ساڑھے تین کا وقت ہوگیا تھا۔ احمد نے افراتفری مچائی ہوئی تھی کہ جلدی کریں وقت ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ بعد میں احساس ہوا کہ وہ صحیح کہتا تھا، وہاں واقعی دیکھنے کو اتنا کچھ تھا کہ وقت واقعی ہی کم پڑ جاتا۔(جاری ہے)
نوٹ
یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








