دہشتگردی کے خاتمے کا مشن قومی اور اجتماعی عزم کیساتھ آگے بڑھایا جائے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

نماز جنازہ کی تقریب
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں شہید افراد کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور عسکری و سول حکام بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
فوٹو گیلری
فوٹو : آئی ایس پی آر
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کردی
آرمی چیف کا دورہ
آئی ایس پی آر کے مطابق تدفین کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمی افراد سے ملاقات کی۔
فوٹو : آئی ایس پی آر
یہ بھی پڑھیں: خرم شہزاد کو اہم ذمہ داری مل گئی
قوم کے عزم کا اعادہ
آرمی چیف نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے قوم کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کا مشن قومی اور اجتماعی عزم کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔
فوٹو : آئی ایس پی آر
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلم ”ڈان 3” میں رنویر سنگھ کے ساتھ ہیروئن کا نام سامنے آگیا
پاکستانیوں کی حمایت کی ضرورت
آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام پاکستانیوں کی مستقل حمایت کی ضرورت ہے، ملک کا خوشحال مستقبل محفوظ بنانے کےلیے پاکستانیوں کی مستقل حمایت کی ضرورت ہے۔
فوٹو : آئی ایس پی آر
خوش آمدید
آرمی چیف جنرل عاصم مینر کی کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر 12 کور نے ان کا استقبال کیا۔