سروس ٹربیونل کے 4 ممبران کی تقرری کردی گئی

صدر مملکت کی جانب سے تقرری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سروس ٹریبونل کے 4 ممبران کی تقرری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 125 موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
نوٹی فکیشن کی تفصیلات
وزارت قانون نے 4 ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق بلال خٹک اور چودھری عبد القیوم ممبر جوڈیشل تعینات ہوئے ہیں، چودھری محمد اکرم خاکسار اور ثروت طاہرہ حبیب بھی ممبر جوڈیشل تعینات ہوئے ہیں۔
تقرری کی مدت اور دیگر معلومات
نوٹیفکیشن کے مطابق ممبران کی تقرری 3 سال کیلئے ہوگی جس میں توسیع نہیں ہوسکے گی۔ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ وزارتوں اور حکام کو بھجوادی گئی ہے۔