آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست
فضائی آلودگی کی تشویش ناک صورت حال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے لاہور جانیوالے نجی ایئرلائن کے طیارے میں فنی خرابی ، واپس رن وے پر اتار لیا گیا
لاہور میں فضائی آلودگی کا حال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 753 تک جا پہنچی ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی صورت حال یہ ہے:
- ڈی ایچ اے فیز 8: 1391
- امریکی قونصلیٹ: 860
- مال روڈ: 806
- عسکری 10: 725
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف نے علی امین گنڈا پور کی بازیابی کے لئے نئی ڈیڈ لائن جاری کر دی
دیگر شہروں کی فضائی آلودگی کی صورت حال
ملتان کا اے کیو آئی 527 ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد کا 226 اور راولپنڈی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 248 کو چھو گیا ہے۔ فضا میں زہریلے ذرات کی زیادتی کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات اور دیگر بیماریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 اکتوبر کو عدالت آیا تو شدید بخار تھا، ریکور کرنے میں لمبا وقت لگا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب
عوام کے داخلے پر پابندیاں
واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی سموگ کے باعث لاہور کے تمام پارکس، کھیل کے میدان، تاریخی مقامات، یادگاریں، اور میوزیم میں عوام کے داخلے پر 17 نومبر تک پابندی لگا دی گئی ہے۔ جبکہ ہوٹل اور مارکیٹس رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت ہے۔
موسم کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد تک جا پہنچا ہے، ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ موسم کی پیشگوئی کرنے والوں کے مطابق شہر لاہور میں بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔