چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار، آئی سی سی نے ایونٹ منسوخ کردیا
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول متاثر
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کی وجہ سے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ اہداف پر اسرائیلی حملے: بشار الاسد نے مشتبہ ہتھیاروں کے ذریعے اپنی اقتدار کی گرفت کیسے مضبوط رکھی؟
ایونٹ کے منسوخی کی وجوہات
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق، شیڈول کا معاملہ سلجھ نہ سکا جس کے باعث آئی سی سی نے ایونٹ منسوخ کردیا ہے جو کہ پہلے 11 نومبر کو شیڈول تھا۔ کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے میچز کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ ختم کیا گیا۔ آئی سی سی نے 11 نومبر کو لاہور میں باضابطہ شیڈول کا اعلان کرنے کا پلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگر، دو افراد ہلاک
مذید بات چیت جاری
متعلقہ آفیشل نے کہا ہے کہ شیڈول ابھی کنفرم نہیں ہے، شیڈول کے حوالے سے میزبان اور حصہ لینے والی ٹیموں کے بورڈز سے بات چیت جاری ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے اس ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان نے عمران خان تک رسائی اور علاج کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
آئی سی سی کی تقریب اور پی سی بی کی معلومات
آئی سی سی نے 100 دنوں کے حوالے سے تقریب رکھی تھی، تقریب میں شیڈول کا اعلان بھی کیا جانا تھا۔
دوسری جانب پی سی بی کے ذرائع نے کہا ہے کہ یہ ٹرافی ٹور کا فلیگ آف اور ٹورنامنٹ برانڈنگ لانچ تھی، اس ایونٹ پر ابھی کام ہو رہا ہے، شاید اس کو ری شیڈول کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈاکٹرز کا کارنامہ؛ قبل از وقت پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کی بینائی بحال
لاہور میں آؤٹ ڈور سرگرمیاں
ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں آؤٹ ڈور سرگرمیاں ان دنوں مشکل ہیں، ایونٹ کے شیڈول کی نہ تو تصدیق کی تھی نہ اعلان کیا تھا اس لیے اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران حملے میں پہل کرنا چاہ رہا تھا، صدر کے پاس حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا‘ ٹرمپ انتظامیہ
بھارت کی آمد کی غیر یقینی صورتحال
اس سے قبل بھارت کے پاکستان نہ آنے کی خبر سامنے آئی تھی، بھارت کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے آئی سی سی کو آگاہ کرنے کی بھی خبر سامنے آئی تھی۔
پی سی بی کا موقف
پی سی بی دو روز قبل کے اپنے مؤقف پر قائم ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ تحریری کچھ آئے گا تو کوئی فیصلہ کریں گے، انہوں نے ہائبرڈ ماڈل کی نفی کی تھی۔








