محکمہ موسمیات نے ہلکی سے درمیانی بارش کی نوید سنا دی

موسمی پیشگوئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ہلکی سے درمیانی بارش کی نوید سنا دی، بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایوان زیریں تحلیل، جاپان میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا
موسم کی صورتحال
نیشنل ویدر فورکاسٹنگ سنٹر کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 48 سے پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کی درخواست پر حکم امتناعی جاری
علاقائی ہلکی بارش کی پیشگوئی
پیر کو گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور مری، گلیات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش (پہاڑوں پر ہلکی بارفباری) کا امکان ہے۔ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں سموگ / دھند کا امکان ہے، جہاں چند میدانی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدید دھند بھی پڑ سکتی ہے۔
لاہور کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد تک جا پہنچا ہے اور ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔