دھند اور سموگ کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق
ٹریفک حادثات کے نتیجے میں جانی نقصان
بھکر(ڈیلی پاکستان آن لائن) دھند اور سموگ کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی کرادی
ایم ایم روڈ پر حادثہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایم روڈ پر مسافر بس سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ تیز رفتاری اور سموگ کے باعث پیش آیا، جبکہ مسافر بس اوچ شریف سے راولپنڈی جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ادارے نے اپنے ملازم کو سزا سنا دی، باقی کو بھی آگے بڑھنا چاہیے: عظمیٰ بخاری
زخمیوں کی حالت
ذرائع کا کہنا تھا کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
ٹھٹھہ میں چھ گاڑیوں کا حادثہ
اس کے علاوہ ٹھٹھہ میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث 6 گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کر دیا گیا۔








