کوئٹہ خودکش حملے کی مذمت،روسی صدر کاپاکستان کیساتھ تعاون کا اعلان
ماسکو کی مذمت
روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راوی میں ریلیف آپریشن میں مصروف امدادی لائف بوٹ میں سانپ گھس گیا
خودکش حملے کے متاثرین
گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ہونے والے خودکش حملے میں 27 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پاک بھارت جنگ شروع ہو گئی تو وہ کسی کے قابو میں نہیں رہے گی: امریکی کانگریس مین کیتھ سیلف
علماءو مشائخ کا ردعمل
ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماءو مشائخ نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں، خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی سرکٹ ہاؤس میں اعلیٰ حکام سے اہم میٹنگ جاری
مشترکہ بیان
علمائے کرام اور مشائخ عظام کے ساتھ دیگر مذاہب کے نمائندوں کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام کرنے والے دہشتگرد سفاک اور قاتل ہیں۔ انسانی حقوق کی باتیں کرنے والے عناصر اور تنظیمیں بے گناہ پاکستانیوں کے قتل عام پر خاموش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب
ایچ آر سی پی کا مؤقف
ایچ آر سی پی نے کہا کہ حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت عسکریت پسندی کو روکنے کے لئے فوری طور پر سیاسی قوتوں کے ساتھ وسیع تر بات چیت کا آغاز کرے۔
روسی صدر کا وعدہ
روس کے صدر ولاد میر پیوٹن نے بھی کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو اسلام آباد کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرے گا۔ وحشیانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو ان کے جرائم کی سزا دینی چاہئے۔








