چیمپئنز ٹرافی: پاکستان میں کھیلنے سے متعلق بھارتی کپتان کا ردعمل سامنے آگیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا بیان

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 1 مئی کے کیس: پی ٹی آئی ایم این اے اور سابق ایم پی اے سمیت 11 ملزمان کو سزائیں

چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کا سوال

تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت کے حوالے سے خبریں سامنے آ رہی ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں آیا۔ دو روز قبل بھارتی میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی اور ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہو گا، بھارت کے میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی مریم نواز ڈپلومیسی فورم 2025کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں مرکز نگاہ بن گئیں

پی سی بی کی وضاحت

تاہم جب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک بی سی سی آئی یا آئی سی سی کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا، ٹورنامنٹ پاکستان میں ہو گا اور ہم نے اپنی تیاری جاری رکھی ہوئی ہے۔ ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہوئی اور ہر مرتبہ پاکستان سے خیر سگالی کی توقع نہ رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم یا کوئی بھی کرکٹر ہو، کھیل سب کے لیے کھلا ہے، عاقب جاوید

روہت شرما کا مؤقف

اب پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بیان سامنے آیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران جب روہت شرما سے سوال پوچھا گیا کہ کیا بھارتی ٹیم پاکستان جائے گی، تو ان کا کہنا تھا یہ فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز نے کرنا ہے، ہمارے ہاتھ میں تو نہیں ہے، ہم تو ٹورنامنٹ کے لیے آگے کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ گر کر تباہ ، تمام مسافر ہلاک ہوگئے

کھیلنے کی تیاری

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیں تو بورڈ جہاں بھیجتا ہے ہم کھیلنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں، اگر بورڈ نے پاکستان بھیجا تو ہمیں وہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی کا شیڈول

خیال رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے، تاہم ابھی تک بھارتی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے.

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...