لاہور سے گرفتار ارب پتی چور کا عبدالرزاق کے گھر بھی واردات کا انکشاف
لاہور میں اہم پیشرفت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ارب پتی چور کی گرفتاری کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ملزم نے سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق کے گھر میں بھی چوری کا انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرویز پر ٹول ٹیکس 100 فیصد سے بھی زائد بڑھنے کا انکشاف
چوری کی واردات کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کرکٹر عبدالرزاق کی رہائش گاہ ڈیفنس میں 11 برس قبل چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں ملزم انکے گھر سے 88 لاکھ روپے، امریکی ڈالر، پاؤنڈ اور پاسپورٹ لے گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین میں پولیس کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق
ملزم کی چوریاں اور گرفتاری
گرفتار چور بلال پوش علاقوں میں اب تک اربوں روپے کی چوریاں کر چکا ہے، نقب زنی کی وارداتیں کرنے والا ملزم 15 برس میں پہلی بار گرفتار ہوا ہے۔
ملزم کی سرگرمیاں
ملزم ماڈل ٹاون، ڈیفنس کے بنگلوں اور کوٹھیوں میں نقب زنی کی وارداتیں کرتا تھا جس کے خلاف مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں، ملزم کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔








