جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے بند کرنےکا فیصلہ

ٹرینوں کی بندش کا فیصلہ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوول آفس میں تقریب، صدر ٹرمپ نے ایلون مسک کو خدمات پر کیا چیز تحفہ میں دے کر الوداع کیا؟ جانیے
بندش کی وجوہات
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 11 نومبر سے 4 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برج خلیفہ میں پاکستان بمقابلہ بھارت کا شاندار مقابلہ: ویمنز ٹیمیں کل دبئی میں اتریں گی!
پیش آنے والا واقعہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم پر خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 27 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شدید بیمار پاکستانی بچے کا چین میں کامیاب علاج
دھماکے کی تفصیلات
جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لئے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا۔ دھماکا ریلوے سٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
حکام کی تصدیق
کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے تصدیق کی ہے کہ ریلوے سٹیشن پر دھماکا خودکش تھا۔ خودکش بمبار سامان کے ساتھ ریلوے سٹیشن میں داخل ہوا، ایسے کسی شخص کو روکنا مشکل ہوتا ہے جو خودکش حملے کے لئے آئے۔
مقدمہ درج
اس کے علاوہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔