آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی،کپتان محمد رضوان کا بیان بھی سامنے آ گیا
کپتان محمد رضوان کا بیان
پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی پر کپتان محمد رضوان کا بیان بھی سامنے آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دن میں تاریخی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ
ٹیم کی جیت کا کریڈٹ
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹیم کی جیت پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ہمارے بولرز نے کمال کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جیت کا کریڈٹ بولرز کو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افضل گرو سے پہلگام تک بھارت کا ہر الزام بے نقاب ہوا، آج بھی ثبوت دینے سے قاصر ہے: عظمیٰ بخاری
چیلنجنگ حالات میں کامیابی
کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں کھیلنا اور جیتنا آسان نہیں، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے اچھا آغاز کیا۔
بہتر پرفارمنس کی ضرورت
ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ سے پاکستانی ٹیم اچھے سے پرفارم نہیں کر پائی، میرے لئے جیت کے لمحات خاص ہیں۔








