اے این پی کے سابق رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل
زاہد خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت
لوئر دیر(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق مرکزی رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26، نقد پیٹرول ڈلوانے پر کتنے روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے؟ بڑا فیصلہ
شمولیتی تقریب کا اعلان
شمولیتی تقریب میں رہنما ن لیگ اور وفاقی وزیر امیر مقام نے زاہد خان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔
یہ بھی پڑھیں: خانیوال، مدرسے سے واپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی
زاہد خان کا بیان
اس موقع پر زاہد خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی دعوت پر ن لیگ میں شامل ہوا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سرتوڑ کوشش کی گئی یوٹیلیٹی اسٹورز فعال رہیں، ملک بھر میں آج سے سروسز کو بند کردیا جائے گا، طارق فضل چودھری
امیر مقام کا موقف
امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے معیشت کو نقصان پہنچانے کے لئے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، کے پی حکومت پی آئی اے خریدنے کی بات کرتی ہے لیکن اساتذہ کے حقوق سے انکاری ہے۔
سیاسی تنقید
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دوغلی اور منافقت کی سیاست کررہی ہے۔








