آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح، وسیم اکرم کا پاکستانی قوم کو مبارکباد کا پیغام
پاکستان کی شاندار فتح
پر تھ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے آسٹریلیا کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو ایک سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: شوگر ملز کی جانب سے 15 ارب روپے سے زائد کے قرضے واپس نہ کرنے کا انکشاف
وسیم اکرم کی مبارکباد
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں تاریخی فتح پر گرین شرٹس اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر نکسن کے سیکرٹری چک کالسن کو چند سال قید میں گزارنا پڑے، جو لوگ واٹر گیٹ سکینڈل میں ملوث تھے انہیں قانون کے مطابق سزائیں ہوئیں
تیسرے ون ڈے میں فتح
پاکستان نے پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر 22 برس بعد آسٹریلیا کو ان کے ہوم گراو¿نڈ میں شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: کار سے چلتی گاڑی پر فائرنگ،3 افراد جاں بحق
نئی نسل کا عزم
وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر کھلاڑیوں اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں پوری قوم سے یہی کہوں گا کہ ہماری ٹیم کا مستقبل بہت روشن ہے، ان لڑکوں کو سپورٹ کرتے رہیں، یہ لڑکے آخری وقت تک لڑتے ہیں، ٹیم چاہے ہارے یا جیتے ان لڑکوں کو سپورٹ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور یوتھ فیسٹیول میں گرلز کے لانگ جمپ، جیولن تھرو، ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، ڈسکس تھرو، پول والٹ اور رسہ کشی کے ٹرائلز کا انعقاد
کپتان محمد رضوان کی حکمت عملی
قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ رضوان نے بطور کپتان فاسٹ بولرز کو بہت اچھے طریقے سے استعمال کیا، کبھی 2 اوور کا سپیل کروایا کبھی 5 اوورز کا سپیل کروایا، جب ٹیم کو وکٹ کی ضرورت پڑی تو انہوں نے حارث رو¿ف کو استعمال کیا اور بریک تھرو حاصل کیا۔
شاہین آفریدی کی کارکردگی
ان کا کہنا تھا آج شاہین آفریدی نے بہت اچھی بولنگ کی، انہوں نے نئی گیند کو دونوں جانب سوئنگ کیا، اب آگے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے، امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اچھی رہے گی۔








