آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراونڈ پر ہراکر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا: محسن نقوی

پی سی بی چیئرمین کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آسٹریلیا کو ہوم گراونڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حلب کی جنگ: کیا ایران کو غزہ اور لبنان کے ساتھ ساتھ شام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے؟
قوم کا سر فخر سے بلند
محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراونڈ پر شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، تاریخی جیت پر تمام کھلاڑی اور مینجمنٹ تعریف کے مستحق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مکمل طور پر خصوصیات سے مزین TECNO SPARK 30 Pro ٹرانسفارمر ایڈیشن-اب دستیاب ہے
شاندار پرفارمنس کا نتیجہ
چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا، آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں، 8 وکٹوں سے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو اسرائیلی فوجی گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران ہلاک، 24 زخمی
کامیاب بالنگ اور بیٹنگ
انہوں نے کہا کہ پاکستانی بالر نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف نے عمدہ بولنگ کرکے آسٹریلیا کو کم سکور پر آؤٹ کیا، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ایک بار پھر ذمہ داری سے بلے بازی کرکے فتح دلائی جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کی۔
محنت اور عزم کی کامیابی
محسن نقوی نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ جذبے، محنت اور عزم سے کئے ہر کام میں کامیابی ملتی ہے۔