بس جیے جا رہے ہیں خدا کے سہارے ۔۔۔۔

سعداللہ شاہ کا شعر
مصلحت کوشو اٹھو خواب لٹے جاتے ہیں
زندہ رہنے کے بھی اسباب لٹے جاتے ہیں
یہ بھی پڑھیں: برکس کا غزہ پر اسرائیلی بمباری، اموات اور تباہی پر اظہا ر تشویش، مشترکہ اعلامیہ جاری
حکومت کا شکوہ
کیا نوبت آگئی
حکومت شکوہ کررہی ہے "کام" کرنا چاہتے ہیں، اپوزیشن کرنے نہیں دیتی۔
اپوزیشن کہتی ہے کہ حکومت نااہل ہے، مسائل حل کرنے یا "کام" کرنے کی صلاحیت نہیں۔
عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے "کام" کرنا چاہتی ہے لیکن اسے کام نہیں ملتا۔
کیا کوئی ہے جو "کام" کرنا چاہتا ہے یا "کام" کی بات کرے؟
بس جیے جا رہے ہیں خدا کے سہارے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: بنوں میں دہشتگردوں کی تھانے پر جدید کواڈ کاپٹر سے گولا باری
آلودگی اور صحت کے مسائل
پینے کا پانی آلودہ، خوراک ملاوٹ شدہ، مہنگائی جان لیوا، ٹیکس بے شمار، اور اب سانس لینا بھی دشوار ہیں۔
صورتحال یہاں تک آ پہنچی ہے کہ بچے حکومتوں سے "کام" کروانے کیلئے عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں۔
لاہور میں 3 سالہ بچی فضائی آلودگی کیخلاف عدالت عالیہ جا پہنچی ہے۔
3 سالہ بچی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں، کلاس فیلوز اور آئندہ نسل کی بہتری کے لیے درخواست دائر کر رہی ہے، کمسن بچے اور بزرگ فضائی آلودگی سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عمران خان اور نواز شریف کو طلب کرلیا
عدالتی مقدمات اور مالی مسائل
ملک بھر میں دہشت گردی کے 2273 مقدمات زیر التواء ہیں، جبکہ سندھ میں 1372 مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں۔
سپریم کورٹ میں 97 ارب کے 3 ہزار 496 مالیاتی مقدمات زیر التوا ہیں۔
وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں بڑا اضافہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک تلخ حقیقت کا سامنا: بیوی اور بیٹیوں کے لیے پچھتاوا کرنے والے شخص کی داستان
بجلی اور محنت کشوں کی مشکلات
مہنگی بجلی کے باعث 30 فیصد انڈسٹری بند ہو چکی ہے، لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔
30 ہزار روپے ماہانہ کمانے والے محنت کش طبقے کی آدھی آمدن بجلی کے بل ادا کرنے میں خرچ ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر پاور ڈویژن کی خواہش ہے کہ "عوام سردیوں میں گیس کی جگہ بجلی استعمال کریں۔"
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران کے رہبر اعلیٰ خامنہ ای کی جان بچالی، روئٹرز کا دعویٰ
تازہ مالیاتی چیلنجز
وزیر خزانہ نے گھنٹی بجا دی ہے کہ موجودہ مالی سال کے اندر ٹیکس میں اضافہ نہ ہوا تو تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں پر ٹیکس بوجھ بڑھانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ کے بعد چینی سفیر کی دفترخارجہ آمد، پاکستان سے قریبی رابطے پر اتفاق
مشکلات کی فہرست
معاشی مسائل، بے روزگاری، مہنگائی، اور عوامی مسائل کبھی "نا معلوم افراد" کے بارے میں، کبھی "لا پتہ افراد" کے بارے میں ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ راول ڈیم میں روزانہ 9 ملین گیلن سیوریج جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام دلوں کو جوڑنے والا دین ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کا گلاسگو میں اتحاد اُمت کانفرنس سے خطاب
پی آئی اے کا مستقبل
وفاقی وزیر خزانہ واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ "حکومت پی آئی اے کو رکھ نہیں سکتی، دوبارہ نجکاری ہوگی۔"
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: 21 سے 25 اکتوبر تک کیسز کی سماعت کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری
گندم کے بقایاجات
وفاق اور صوبے پاسکو کے نادہندگان ہیں۔
وزارت خزانہ کے اجلاس کی "اندرونی کہانی" کے مطابق مختلف حکومتوں پر پاسکو کے بڑے بقایاجات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
سرحدی مسائل اور بیروزگاری
پاک ایران بارڈر کی بندش کیوجہ سے لاکھوں نوجوان بے روزگار ہو چکے ہیں۔
اس وقت سرحدی علاقوں میں عوام کو باعزت روزگار کی فراہمی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابتک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا،آئی ایس پی آر
جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح
شہروں میں بھکاریوں اور منشیات کے عادی افراد کی بھرمار ہے۔
کراچی اور لاہور میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیس؛ پی ٹی آئی کے گرفتار 86 کارکنان کی ضمانت منظور
بیماریوں کی بڑھتی ہوئی شرح
پاکستان میں ایک سال کے دوران ساڑھے 3 لاکھ افراد فالج کا شکار ہوجاتے ہیں، اور 40 فیصد حصے کی موت واقع ہوجاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کو ہنی مون پر قتل کرانے والی دلہن گرفتار، قتل کی وجہ سامنے آگئی
اجلاس میں ہنگامہ آرائی
مقبوضہ کشمیر کی نو منتخب اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ ان لوگوں کا حشر یہی ہوتا ہے جو "کام" نہیں کرتے۔
شعرِ اخیر
کیسا آسیب ہے بستی میں کوئی شاد نہیں
لوگ رہتے ہیں مگر جیسے کہ آباد نہیں
نوٹ: ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں