کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکا کرنیوالے بی ایل اے دہشتگرد کی تفصیلات سامنے آگئیں
کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملہ کرنے والے بی ایل اے کے دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تفصیلات اور تصویر بی ایل اے نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا دورہ ہنگری، بڈاپیسٹ میں سوئٹزرلینڈ، یورپی یونین اور انٹرنیشنل مائیگریشن آرگنائزیشن کے وزراء و سربراہان سے ملاقاتیں
تفتیش کی تفصیلات
تصویر کا فرانزک آڈٹ کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ یہ دہشت گرد سر سے پاو¿ں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہوا ہے۔ تصویر میں دہشت گرد محمد رفیق نے امریکی ساخت کی ایم فور رائفل اٹھائی ہوئی ہے جو صرف افغانستان میں ڈالروں سے خریدی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی فساد کیس؛ انسداد دہشتگردی عدالت نے 20 ملزمان کو قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنادی
دہشت گرد کے لباس کی جانچ
دہشت گرد رفیق نے ہوشربا طور پر جو یونیفارم پہنا ہوا ہے وہ بھی یو ایس میرین کور کا ہے۔ اِسی طرح ایمونیشن میگزین جیکٹ اور ٹوپی بھی امریکی ساخت کی ہے۔
قوم کی ذمہ داری
راءکی طرف سے مہیا کئے جانے والے ڈالروں سے بی ایل اے یہ سازو سامان افغانستان سے خرید کر معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ پوری قوم کو ان فارن فنڈڈ دہشت گردوں کے قلع قمع کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا ہوگا تاکہ ان ملک دشمنوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔








