محکمہ موسمیات نے سموگ کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے 15 ہزار سے زائد کارکنوں کیخلاف درج ایف آئی آر کا مسودہ منظر عام پر آگیا
سوموار کی صورتحال
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سوموار کے روز اسلام آباد میں صبح کے وقت سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، تاہم شام میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹ ادو: تیز رفتار کار اور رکشہ کے درمیان تصادم، 4 جانیں ضائع
پنجاب میں حالات
پنجاب کے بیشتر اضلاع جیسے لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا کا موسم
ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، مہمند، خیبر، کرم، پشاور اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ/ دھند پڑنے کی توقع ہے۔