گھر بیٹھ کر تنقید کرنے والوں کو تحریک انصاف کا نہیں سمجھتا: علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ردعمل
صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو لوگ گھر میں بیٹھ کر تحریک انصاف پر تنقید کر رہے ہیں، وہ ان کے نزدیک پی ٹی آئی کے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسی نے ہمیں چھیڑا تو گھس کر ماریں گے ،دشمن کو جو 3 روز قبل جواب دیا اب اس سےبڑھ کر ہو گا:اعظم نذیر تارڑ
مقامی صحافی کا سوال
گزشتہ روز صوابی میں ایک جلسے کے دوران، وزیراعلیٰ سے مقامی چینل کے صحافی نے سوال کیا کہ 'کارکن ناراض ہیں، وزیراعلیٰ ڈی چوک پر ہمیں چھوڑ کر آگئے، اس کی ناراضی کو کیسے ختم کریں گے؟' اس پر علی امین نے جواب دیا کہ، 'جن کی بات کر رہے ہو، یہ خود اپنے گھر میں ہوتے تھے، یہ ڈی چوک میں ہوں گے بھی نہیں، میری پارٹی ہے، مجھے پتا ہے کون کیا ہے؟'
یہ بھی پڑھیں: لاہور، کاہنہ میں ملزمان کا راستہ مانگنے پر فیملی پر بہیمانہ تشدد
ناراض کارکنوں کا مسئلہ
صحافی کے ایک اور سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'ان کی ناراضی بھاڑ میں جائے، یہ خود باہر نکلتے نہیں ہیں، گھر میں بیٹھے رہتے ہیں اور باہر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں، جو لوگ جانے والے تھے، وہ اب بھی ساتھ ہیں۔' انہوں نے کہا کہ 'تنقید کرنے والے پہلے اپنی ویڈیو تو دکھائیں کہ خود کہاں تھے؟ یہ خود گھر میں لیٹ کر دوسروں پر تنقید کرتے ہیں۔'
تحریک انصاف پر تنقید کا جواب
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 'ایسے لوگوں کی ان کیئر نہیں کرتا، اور نا ہی یہ لوگ تحریک انصاف کے ہیں۔ جو گھر میں بیٹھ کر تحریک انصاف پر تنقید کر رہا ہے، میں اسے تحریک انصاف کا سمجھتا ہی نہیں ہوں۔'