پنجاب میں چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 530 بچوں کی کامیاب سرجری، سپیشل ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹرنگ بھی جاری
چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )”مریم کی مسیحائی کا فیضان“ کے تحت چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت 530 بچوں کی کامیاب سرجری کی جا چکی ہے۔ سالہا سال سے چلڈرن ہارٹ سرجری کی ویٹنگ لسٹ میں واضح کمی آئی ہے۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری کی سپیشل ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون آخرکار پکڑی گئی
سرجری اور مانیٹرنگ
چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت سرجری اور انٹروینشنل کارڈیالوجی پروسیجر کامیابی سے مکمل ہوا اور مریض روبصحت ہیں۔ پینل میں شامل 6 سرکاری اور 8 نجی ہسپتالوں میں 530 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ علاج کے لیے آنیوالے مریضوں کی بروقت سرجری یقینی بنانے کے لیے مرکزی ڈیٹا بیس میں رجسٹریشن اور تفصیلات کا اندراج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دنیا بھر میں دوسرا نمبر
ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات
لاہور، ملتان کے چلڈرن ہسپتال اور کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ، فیصل آباد اور راولپنڈی کے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں چلڈرن کارڈیک سرجری کی جارہی ہے۔ لاہور کے 4، ملتان کے 3 اور اسلام آباد کے پرائیویٹ ہسپتال میں بھی چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت علاج جاری ہے۔ پنجاب میں تقریباً ساڑھے چار ہزار مریض بچوں کے علاج کے لیے رجوع کر چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا بیان
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر بچے کی صحت اہم ہے، اور ہم زندگی بچانے کی سر توڑ کوشش کریں گے۔ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں پنجاب کے ساتھ ساتھ کے پی کے کے دیگر صوبوں سے آنیوالے بچوں کا بھی علاج ہوگا۔ امراض قلب میں مبتلا کمسن بچوں کا سرجری کے لیے سالہا سال انتظار کرنا بے حد تکلیف دہ تھا۔ چلڈرن ہسپتالوں میں استعداد بڑھانے کے لیے سپیشل ہارٹ سرجن اور ٹرینڈ الائیڈ سٹاف کی کمی دور کی جائے گی۔ کارڈیو ویسکولر بیماریوں میں مبتلا ہر بچے کے علاج کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔