فضائی آلودگی میں لاہور کا تیسرا نمبر، پہلے نمبر پر پاکستان کا کونسا شہر ہے؟ جانیے
فضائی آلودگی کی تازہ ترین رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) راجن پور کا علاقہ روجھان 812 اے کیو آئی کے ساتھ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ سیالکوٹ 620 کے ساتھ دوسرے نمبر پر آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عظمٰی بخاری سے سینیئر فنکاروں کی ملاقات، تھیٹر ڈراموں کو مہذب اور ثقافتی بنانے کیلیے 7 رکنی ایڈوائزری کمیٹی قائم
موازنہ دیگر شہروں کے ساتھ
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کا سکور 856 سے کم ہو کر 457 ہو گیا ہے، جبکہ نئی دہلی 274 اور بیجنگ 194 سکور پر موجود ہیں۔ فضائی آلودگی انڈیکس میں 163 کے سکور کے ساتھ بغداد اور 162 کے ساتھ تاشقند بھی نمایاں ہیں۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہر
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں روجھان پہلے، سیالکوٹ دوسرے، 478 سکور سے پنڈی بھٹیاں تیسرے، لاہور چوتھے، اور 447 سکور سے ملتان پانچویں نمبر پر ہے۔