حکومت کا کام پالیسی فریم ورک، معاشی بہتری کیلئے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا: وزیر خزانہ
حکومت کا کردار
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک ہے، معیشت کی بہتری کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی کل سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی سمٹ
کراچی میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سٹارٹ اپ سمٹ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی ترقی پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی، سٹارٹ اپ سسٹم اداروں کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی میدان میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کو کامیاب بنائیں گے، احسن اقبال کا عزم
اداروں کے درمیان رابطہ
انہوں نے کہا کہ چیزوں کو بہتر کرنے کے لیے اداروں کے درمیان رابطے مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے، آئی ٹی کے ذریعے ہی آگے بڑھایا جا سکتا ہے، مالیاتی شمولیت میں ٹیکنالوجی انتہائی اہم کردار ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
سعودی عرب میں ملاقات
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ریاض میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی، ریاض میں منعقدہ کانفرنس کا تھیم آرٹیفشل سپر انٹیلی جنس تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دل کے مریضوں کو ادویات انکی دہلیز تک پہنچانے کا منصوبہ کامیابی سے جاری، 6 ماہ میں کتنی مالیت کی ادویات فراہم کی گئیں؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
معاشی بہتری کے اقدامات
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر سرمائے کی فراہمی میں تکنیکی درستگی آئی ہے، معیشت میں بہتری کے لیے اقدامات اولین ترجیح ہیں، چیزیں بہتر ہو رہی ہیں لیکن سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
نجی شعبوں کی ذمہ داری
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک اور اس میں تسلسل برقرار رکھنا ہے، نجی شعبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کاموں کو توسیع دیں۔








