آئندہ برس کیلئے حج پالیسی کا اعلان، اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک متوقع

حج کی سعادت کی توقعات 2025

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ سال پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے جبکہ اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھی بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا

حج پالیسی کا اعلان

وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے حج پالیسی 2025 کا اعلان کردیا جس کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ سرکاری حج سکیم کے لئے روایتی لانگ پیکیج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکیج 20 تا 25 دن پر محیط ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: مسلح افراد نے ملتان کے شہریوں سے ساڑھے 7 کلو سونا لوٹ لیا

درخواستیں اور قرعہ اندازی

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت 18 نومبر سے 3 دسمبر تک حج درخواستیں وصول کی جائیں گی، حج قرعہ اندازی 6 دسمبر کو کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ڈگری کے کیس میں جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی

حج کوٹہ اور اخراجات

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال 2025 کے لئے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے، سرکاری و نجی حج سکیموں کے لئے 89 ہزار 605 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ سرکاری حج سکیم کے لئے روایتی لانگ پیکیج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکیج 20 تا 25 دن پر محیط ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: تفتان؛غیرقانونی بیرون ملک جانے کی کوشش میں 33غیرملکی نوجوان گرفتار

سرکاری حج سکیم میں اخراجات اور قسطیں

چودھری سالک کا کہنا تھا کہ سرکاری حج سکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں، اضافی سہولیات میں قربانی کی رقم 55 ہزار روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حج واجبات 2 لاکھ روپے کی پہلی قسط حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہو گی، قرعہ اندازی کے 10 دن کے اندر اندر 4 لاکھ روپے مزید جمع کروانا لازم ہے جبکہ بقیہ رقم یکم تا 10 فروری 2025 کے درمیان جمع کرانی لازم ہو گی۔

سپانسر شپ سکیم

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حج پالیسی کے تحت سرکاری حج سکیم میں سپانسر شپ سکیم میں 5 ہزار نشستیں جبکہ نجی حج سکیم میں سپانسر شپ سکیم کے لئے 30 ہزار نشستیں مختص ہوں گی، جو پہلے آئیے، پہلے پائیے کے اصول پر ہوگی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...