قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران سخت سوالات پر آئی جی اسلام آباد برہم، تلخ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ارکان کے سخت سوالات پر انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی غصے میں آگئے۔ اس دوران تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 2026 سے غیر ملکیوں کے لیے پراپرٹی خریدنے کا سنہری موقع

اجلاس کی تفصیلات

ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین راجا خرم نواز کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ کمیٹی نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کا ڈیٹا طلب کیا، جس پر آئی جی پولیس اسلام آباد نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: 28 ستمبر کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع

سخت سوالات کا سامنا

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن قادر پٹیل نے پوچھا "سزا دلوانے کے اعداد و شمار کیا ہیں؟" جس پر چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ "ڈاکوؤں کو 2 چار ماہ سے زیادہ سزا نہیں ہوتی۔"

یہ بھی پڑھیں: قرآن اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے: اصغر مسعودی اور مقررین کا خانہ فرہنگ ایران لاہور میں امام خمینیؒ کی برسی پر سیمینار سے خطاب

آئی جی کا غصہ اور جواب

آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ پولیس وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی یلغار اور حملوں کو روکنے میں لگی رہی۔ اس پر چیئرمین کمیٹی نے لفظ "یلغار" کہنے سے روکا تو آئی جی غصے میں آگئے اور کہا: "کیا وہ سوالوں کے جواب نہ دیں؟"

یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

چیئرمین کمیٹی کا ردعمل

چیئرمین کمیٹی نے جواب دیا کہ "یونیفارم نہ پہنا ہوتا تو اجلاس سے اٹھا کر باہر بھیج دیتا لیکن وردی پر لگے جھنڈے کی عزت کی پروا ہے۔" راجا خرم نواز نے مزید کہا کہ "لڑائی کیوں کر رہے ہیں؟ اس وقت تھانوں میں جانے سے ڈر لگتا ہے۔"

جرائم کا بڑھتا ہوا مسئلہ

آئی جی نے کہا: "کیا اس بیان کو آبزرویشن سمجھا جائے؟" چیئرمین کمیٹی نے جواب دیا: "بالکل سمجھا جائے، یہ رویہ شرم کی بات ہے۔ سچ یہ ہے کہ اسلام آباد میں جرائم کے کئی واقعات کی ایف آئی آر تک نہیں ہوتی۔"

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...