حارث رؤف کی پیس نے آسٹریلوی بیٹنگ کی خامیوں کو ایکسپوز کیا، جیسن گلیسپی کا بیان
جیسن گلیسپی کا بیان
(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ حارث رؤف کی پیس نے آسٹریلوی بیٹنگ کی خامیوں کو ایکسپوز کردیا، حقیقت یہی ہے کہ ہمیں پہلا میچ بھی جیتنا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، صنعتی ایریا سے چادر میں لپٹی خاتون کی ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی
آسٹریلیائی میڈیا سے گفتگو
آسٹریلیائی میڈیا سے گفتگو میں جیسن گلیسپی نے کہا کہ ہم یہی کر سکتے ہیں کہ ہمارے سامنے کوئی بھی حریف ٹیم ہو ان کے خلاف اچھا کھیلیں، بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہم نے آسٹریلیا کو صرف ہرایا نہیں بلکہ بڑے واضح مارجن سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کا میاں بیوی پر تشدد، ویڈیو وائرل
کھلاڑیوں کی فٹنس کا معاملہ
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آپ کو اپنے پلیئرز کو زیادہ سے زیادہ فٹ رکھنے کی کوشش کرنی ہوتی ہے، یہ بڑی غیر حقیقی بات ہے کہ آپ ہر میچ میں ہر ایک کھلاڑی کو کھلائیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے غیر ملکی دورے، پہناوے کی ہوشربا قیمت سامنے آگئی
کھلاڑیوں کی تھکاوٹ اور بولنگ کی کارکردگی
پاکستانی کوچ نے کہا کہ ہر میچ میں ہر کھلاڑی کو کھلانا قابل عمل نہیں، اس سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں، اس سیریز میں ہماری بولنگ آسٹریلوی بیٹنگ کی خامیوں کو سامنے لے کر آئی۔
یہ بھی پڑھیں: مڈل اوورز میں رنز دے بیٹھے، چھوٹی غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا، امریکی کپتان نے پاکستان سے شکست کی وجہ بتا دی
آسٹریلوی ٹیم کی بہتری کی کوششیں
ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ آسٹریلوی ٹیم ان خامیوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرے گی، اچھے کھلاڑی اور ٹیمیں ایسا ہی کرتی ہیں، آپ سیکھتے ہیں اور نئے چیلنج کے لیے تیاری کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
ون ڈے سیریز کی اہمیت
جیسن گلیسپی نے کہا کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز آسٹریلیا کی بہت زیادہ ترجیحات میں شامل نہیں تھی، ایمانداری سے کہوں تو کرکٹ آسٹریلیا نے ہمارے ون ڈے سیریز کی اتنی پروموشن نہیں کی جو کہ حیران کن تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کی ترجیحات
انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی پر زیادہ ترجیح دے رہا ہے۔








