بھارت میں پولیس اور باغیوں کے درمیان جھڑپ، 11 افراد ہلاک

مقابلے کا واقعہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست منی پور کے ضلع جیری بام میں باغیوں اور پولیس کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں 11 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جس نے بجلی کی بچت کے لیے مساجد میں نماز کا دورانیہ مختصر کر دیا
پولیس کا بیان
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح کوکی باغیوں نے پولیس سٹیشن پر دو اطراف سے حملہ کیا تھا۔ پولیس سٹیشن کے ساتھ ہی مخالف قبیلے کے بے گھر افراد ایک ریلیف کیمپ میں مقیم تھے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے مخالف قبیلے کے پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آج سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈز کیس کا سماعت
پولیس کے اقدام
پولیس اہلکاروں نے پناہ گزینوں کو اپنی جانوں پر کھیل کر بچایا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 11 کوکی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک سپاہی بھی زخمی ہوا۔ زخمی سپاہی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر جنگ 1948ء، رن آف کچھ جھڑپ اور پاک، بھارت جنگ 1965ء تینوں جنگوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا، 71ء میں ایثار کی ضرورت تھی۔
ہتھیار کی برآمدگی
پولیس نے حملہ آوروں سے جو ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ان میں راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ (RPGs) اور اے کے سیریز کی اسالٹ رائفلیں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی خدشات کے باعث ایک ماہ سے بند بلوچستان یونیورسٹی میں تدریسی عمل بحال
علاقے کی صورتحال
اس واقعے کے بعد سے علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
سول سوسائٹی کا موقف
دوسری جانب کوکی سول سوسائٹی گروپوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے "گاؤں کے رضاکار" تھے۔