عدلیہ کی بحالی اور کارکنوں کی آزادی تک جدوجہد جاری رہےگی، عمران خان

عمران خان کا عزم
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے میں ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں، عدلیہ کی بحالی اور ہمارے بے گناہ کارکنان و رہنماؤں کی آزادی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ناقص گھی سپلائی کرنے والی فیکٹری کے خلاف آپریشن، 81ہزار کلو بناسپتی گھی تلف
اڈیالہ جیل میں گفتگو
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ صوابی جلسے میں ہم نے لائحہ عمل دے دیا ہے۔ آئندہ چند روز تک مکمل تیاری کے ساتھ مارچ کی تاریخ میں خود دوں گا۔ اس بار ہمارے لوگ واپس گھروں میں نہیں جائیں گے۔ ہمارا احتجاج آئین، جمہوریت اور آزاد عدلیہ کی بحالی اور ہمارے بے گناہ کارکنان و رہنماؤں کی آزادی تک جاری رہے گا۔
تحریک انصاف کے عہدیداروں کی تیاری
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے عہدیدار، ممبران اسمبلی، ناظمین، ٹکٹ ہولڈرز، ورکرز اور سپورٹرز اپنی تیاری مکمل کریں اور گراؤنڈ پر موبلائزیشن کے لیے کام شروع کریں۔