کراچی ایئر پورٹ آنے والے شہریوں پر نئی پابندی لگانے کا فیصلہ

سیکیورٹی کے نئے فیصلے
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا، مسافروں کو لینے یا رخصت کے لیے آنے والے کو بھی ٹکٹس کی کاپی رکھنا ہوگی، ایئرپورٹ آنے والے شہریوں کو ٹکٹس دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمر کے ساتھ بدلتی جسم کی خوشبو ہم سے دوسروں کے بارے میں کیا کہتی ہے
حفاظتی اقدامات
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت آنے والے شہری مذکورہ شرط پوری کیے بغیر داخل نہیں ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ ختم ہونے جا رہا ، گھس بیٹھیوں کی سیاست اپنے آخری دموں پر ہے: مریم نواز
ٹکٹس کی شرط
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کو لینے یا رخصت کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کو بھی اب ٹکٹس کی کاپی لازمی ساتھ رکھنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
ایئرپورٹ داخلے کی شرائط
ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ آنے والے شہریوں کو سیکورٹی اہلکاروں کے چیک کرنے پر ٹکٹس دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ایک مسافر کے ساتھ 4 شہری ایئرپورٹ جاسکیں گے، جن شہریوں کے پاس ٹکٹ کی کاپی نہیں ہوگی انہیں ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی خان ؛لاکھانی چیک پوسٹ پر رات گئے دہشتگردوں کا حملہ
شناختی کارڈ کی ضرورت
ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے سیکورٹی کے لیے اقدامات کرلیے، اس کے علاوہ کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کو لینے کے لیے آنے والے شہریوں کو ٹکٹ کے ساتھ شناختی کارڈ بھی لازمی رکھنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
نئے اقدامات کا پس منظر
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب حالیہ دہشت گرد حملے کے پیش نظر مسافروں کے حوالے سے نئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اقدام سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: سکولوں میں ٹوپی اجرک کا تحفہ اور بچوں کو استقبال کیلئے کھڑا کرنے پر پابندی عائد
عملدرآمد کی تیاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجلنس نے پلان ترتیب دے دیا، نئے فیصلے پر عمل درآمد جلد شروع کیا جائے گا۔
حملے کا واقعہ
واضح رہے کہ 3 اکتوبر کی شب کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکے میں 2 چینی انجینئرز سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے میں ملوث ایک خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔