پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز ختم کردیے، جب ہوش آئے گا تو دیر ہوجائے گی، جسٹس محسن اختر کیانی کے نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس میں ریمارکس

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کے دائرہ اختیار پر ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے کہ "بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی، پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز ختم کردیئے، جب ہوش آئے گا تو دیر ہوجائے گی۔"
یہ بھی پڑھیں: رواں برس سعودی عرب میں 100 غیر ملکیوں کو سزائے موت، کتنے پاکستانی شامل؟
سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی کے خیالات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ "نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے دیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟"
یہ بھی پڑھیں: ایک برس میں 8 سال بوڑھی ہونے والی لڑکی 19 برس یا 152 سال کی عمر میں انتقال کرگئی، یہ کس انتہائی نایاب بیماری میں مبتلا تھی؟
پارلیمنٹ کے فیصلوں پر تنقید
جسٹس محسن اختر نے مزید کہا کہ "پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن کیسز ختم کردیئے، جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔"
بڑے کرپشن کیسز کا اختتام
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ "بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی، ایک سو سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہو چکے ہیں، کرپشن کیسز کے ملزمان بیرون ملک بھی چلے گئے ہیں۔"