انٹراپارٹی انتخابات کیس؛ پی ٹی آئی نے 21 اکتوبر کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دوسری نظرثانی درخواست دائر کر دی
پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹراپارٹی انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی نے 21 اکتوبر 2024 کے فیصلے کے خلاف دوسری نظرثانی درخواست دائر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 140 سے زائد رہنماوں کی حفاظتی اور راہداری ضمانت منظور
درخواست کے اہم نکات
نجی ٹی وی چینل کے مطابق درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 21 اکتوبر کو یکطرفہ فیصلہ دیا ہے، جو کہ غیر قانونی ہے۔
درخواست کی استدعا
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نظرثانی درخواست پر دوبارہ سماعت کی جائے اور 13 جنوری اور 21 اکتوبر کے فیصلوں کے خلاف درخواست منظور کی جائے۔








