کاروباری حالات وینٹی لیٹر پر ہیں ، حکومت پابندیوں کی بجائے ماحول دوست گاڑیوں کو پروموٹ کرے: کار ڈیلر ایسوی ایشن کا مطالبہ
معیشت کی مشکلات
لاہور (آغا اقرار سے) معیشت پہلے ہی وینٹیلیٹر پر ہے اوپر سے حکومت نے رات 8 بجے مارکیٹس بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ صدر لاہور کار ڈیلر ایسوسی ایشن شہزادہ سلیم نے کہا ہے کہ پہلے ہی آن لائن ویب سائٹ سے تاجروں کا کاروبار تباہ ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف: بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، 17 ملزمان گرفتار
سموگ کی روک تھام
تفصیلات کے مطابق سموگ کے تدارک کے لیے مارکیٹوں کو رات 8 بجے بند کرنے اور ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر 100 فیصد ڈیوٹی بڑھانے کے خلاف آل پاکستان کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کی۔ صدر لاہور کار ڈیلرز ایسوسی ایشن شہزادہ سلیم نے کہا کہ ایک آن لائن ویب سائٹ کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو گیا ہے۔ حکومت کا 8 بجے مارکیٹس کو بند کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔ کاروباری حالات اس وقت بالکل وینٹیلیٹر پر گئے ہوئے ہیں، مارکیٹوں میں ہو کا عالم ہے۔ جو شام کو تھوڑی بہت خریداری ہوتی تھی وہ 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے کہنے سے ختم ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت نے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
حکومت کی رائے
ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر حافظ سجاد نے کہا سموگ کی بڑی وجہ دھواں چھوڑتی گاڑیاں ہیں۔ حکومت نے ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کو پروموٹ کرنے کے بجائے ان پر 100 فیصد ڈیوٹی بڑھا دی ہے۔ ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں پر ڈیوٹی ختم کر کے پروموٹ کیا جائے تو سموگ میں واضح کمی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مشکلات سے عزم تک: ماسٹر صاحب کی دکان کو نئی زندگی ملنے کی کہانی
آن لائن کاروبار کے نقصانات
حافظ سجاد کا مزید کہنا تھا کہ ایک ویب سائٹ والے آن لائن ایکسیڈنٹل گاڑیوں کو ایک نمبر کہہ کر بیچ رہے ہیں۔ ہم سارے کارڈیلر اس بات پر اپنی لیڈرشپ کی قیادت میں متفق اور متحد ہیں کہ ہم اس ویب سائٹ کو پورے پاکستان کے اندر بائیکاٹ کرنے جا رہے ہیں۔ ویب سائٹ اپنی گاڑیوں کو ٹھیک بتا کر فروخت کر کے لوگوں سے فراڈ کر رہی ہے۔ صارفین کی جانب سے فراڈ کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، ان کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کریں گے۔ لاہور کے کارڈ ڈیلرز اور پورے پاکستان کے کار ڈیلرز اس بات پر متفق ہیں کہ ان شاء اللہ ان کی یہ چوریاں پورے میڈیا میں لے کر آئیں گے اور ایف آئی اے کے اندر سائبر کرائم کے شعبے میں اہم درخواست دیں گے۔
تاجر برادری کی اپیل
تاجر برادری نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سموگ کے باعث کاروبار پر پابندی لگانے کے بجائے ماحول دوست گاڑیوں کو پروموٹ کریں۔