ڈنمارک کے ساتھ 2ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا معاہدہ جلد ہونے کا امکان

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سرمایہ کاری کا معاہدہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستان کا ڈنمارک کے ساتھ 2ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا معاہدہ جلد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دو درجن سے زائد ایئرپورٹس پر پروازیں معطل کر دیں
معاہدہ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ کا کہناہے کہ ڈنمارک کے ساتھ میری ٹائم سیکٹر میں 2ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا معاہدہ آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو اور ایس او ایس چلڈرنز ویلجز پاکستان کے اشتراک سے “Capture the Future” مہم کا آغاز کر دیا گیا
مرسک لائن کے ساتھ ملاقات
"جنگ " کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ سے پیر کو ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے قبل ڈنمارک کی شپنگ کمپنی میرسک لائن کے سینئرحکام نے اہم ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے میرسک لائن کے حکام سے کہاکہ ملک کے بحری شعبے میں 2 ارب ڈالرز (5 کھرب 55 ارب روپے) کی تاریخی سرمایہ کاری آنا بڑی کامیابی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں کتنے پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں؟ حیران کن انکشاف
شکریہ اور اعتماد کا اظہار
وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان پر اس اعتماد کا اظہار کرنے پرڈنمارک کی حکومت اور میرسک لائن کا شکریہ ادا کیا۔ میرسک لائن کمپنی کے حکام نے وزارت بحری امور اور حکومت پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے قبل ہم مطمئن ہیں۔
مرسک حکام کو تعاون کا یقین
وفاقی وزیرقیصراحمد شیخ نے میرسک حکام کو ان کے آپریشنز کو آسان بنانے اور پیش آنے والے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔